اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

20 سال سے جو کچھ حاصل کیا اسے گنوانے نہیں دیں گے،استعفے کے حوالے سے خبروں پر افغان صدرکا ردعمل سامنے آ گیا

datetime 14  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آن لائن ) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی تنظیم نو ان کی اولین ترجیح ہے، افغان شہریوں پر جنگ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔اپنے جاری ایک ویڈیو پیغام میں اشرف غنی نے کہا کہ ہم نے اندرون و بیرون ملک وسیع مشاوت شروع کر دی ہے

اور نتائج جلد عوام کے ساتھ شئیر کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک عدم استحکام سے دوچار ہے اور میری کوشش ہو گی کہ ملک کو مزید عدم استحکام، تشدد اور لوگوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جائے۔صدر غنی نے کہا کہ میں اس بات کی اجازت نہیں دوں گا کہ افغان شہریوں پر جنگ مسلط کی جائے جس سے ان کی جانیں ضائع ہوں۔20 سال سے جو کچھ حاصل ہوا اسے گنوا دیا جائے، لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جائے اور مزید عدم استحکام بڑھے۔میں اس کی اجازت نہیں دوں گا۔افغان صدر کے استفعے کی افواہوں کے برعکس انہوں نے ویڈیو پیغام میں ایسی کوئی بات نہیں کی۔ قبل ازیں افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے استعفے کا پیغام ریکارڈ کروائے جانے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔ افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے مستعفی ہونے کا پیغام ریکارڈ کروادیا جو کہ کسی بھی لمحے جاری کردیا جائے گا، اس حوالے سے افغان صدر نے گزشتہ رات ایک اہم ملاقات کی جس میں امریکی سفیر نے بھی شرکت کی، اس دوران اشرف غنی نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تاہم افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح واحد شخص ہیں جن کی جانب سے استعفے کی مخالفت کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…