بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

مکینکل انجینئرنگ کے طلبا نے 100 سی سی کھٹارا بائیک کو الیکٹرک موٹر سائیکل میں بدل دیا

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا انوکھا کارنامہ، کھٹارا 100 سی سی موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں بدل دیا۔ مکینیکل انجینئرنگ کے طلباء نے ڈاکٹر محمد عثمان کی نگرانی میں اپنے فائنل ائیر پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے پرانی

موٹر سائیکل کو الیکٹرک موٹر سائیکل میں تبدیل کر دیا۔ موٹر سائیکل میں انجن کی جگہ الیکٹرک موٹر، بیٹری اور کنٹرولر استعمال کیئے گے۔موٹر سائیکل تین گھنٹے میں ریچارج ہونے کے بعد 80سے90کلومیٹر سفر طے کر سکے گی جبکہ اس کی انتہائی رفتا 65کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔اس موٹر سائیکل میں ریورس موشن کے ساتھ ساتھ رفتار کے تین موڈ ایکون، اربن، اور اسپورٹس بھی موجود ہیں۔ڈاکٹر محمد عثمان کاکہا ہے کہ گلوبل وارمنگ ایک سنگین مسئلہ اختیار کر چکا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ فوصل اینڈھن کا غیر متناسب استعمال ہے لہذا اس طرح کی ایجادات سے فضائی آلودگی سے کافی حد تک بچا جا سکے گا اوریو ای ٹی کی جانب سے بنائی جانے والی الیکٹرک موٹرسائیکل جدید ضروریات کی پاسداری کرتی ہے اور کاربن فٹ پرنٹ کم کر کے پٹرول پر چلنے والے موٹرسائیکل/اسکوٹر کا ماحول دوست متبادل پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور، ڈین فیکلٹی آف مکینیکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد مفتی، چیئرمین مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات بھی موجود تھے۔ انہوں نے طلباکی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس پروجیکٹ کو کمر شلائزکر نے پر تبادلہ خیال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…