اوکاڑہ (آن لائن) اوکاڑہ میں معذور بچی سے زیادتی کی کوشش کا معاملہ، بچی کی والدہ سے رشوت مانگنے والے سب انسپکٹر عمر فاروق کو سروس سے برخاست کردیا گیا۔ معذور بچی کی والدہ نے سٹیزن پورٹل پر شکایت کی کہ سب انسپیکٹر نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے معذور بچی کی والدہ سے رشوت مانگی۔ وزیراعظم کے نوٹس کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ نے واقعے کی انکوائری کی۔ سب انسپکٹر عمر فاروق کے قصور وار قرار پر انھیں سروس سے برخاست کردیا گیا۔