اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کی ملوں کو چینی فروخت کی مشروط اجازت کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔سپریم کورٹ میں عبوری ریلیف کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔وکیل وفاق کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے جے کے اورجے ڈی ڈبلیو ملزکے خلاف کارروائی نہ کرنے کاحکم دیا ہے۔انہوں نے اپیل میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ شوگر ملز کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا ہائیکورٹ کاعبوری حکم کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے لاہور ہائی کورٹ میں چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی درخواست پر حکومت کو شوگر ملز کے خلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے مشروط طور پر روک دیا۔عدالت کی جانب سے شوگر ملز کو چینی کی قیمت میں فرق کے برابر مچلکے کین کمشنر کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
جہانگیرترین کی ملوں کو چینی فروخت کی مشروط اجازت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































