اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فردوس عاشق اعوان کی معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فردوس عاشق اور وزیراعلی آفس میں تعلقات 20 جولائی سےسردمہری کاشکار تھے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق فردوس عاشق نےسیالکوٹ الیکشن سےقبل حکومت کویقین دلانےکے لیےاستعفےکی پیشکش کی تھی جب کہ سیالکوٹ کی تنظیم نے پارٹی عہدیداروں کو فردوس عاشق کی عدم دلچسپی سے آگاہ کیا تھا۔ضمنی الیکشن جیتنےکے 3دن بعد ایوان وزیراعلیٰ نے فردوس عاشق کو استعفےکی ہدایت کی تھی اور 6اگست استفعیٰ لینے کا آخری دن مقرر کیا گیا۔فردوس عاشق نےاستعفےسے پہلے وزیراعظم ہاؤس سےاسائنمنٹ لینے کی کوشش کی اور 6اگست کو استعفےسے قبل 3گھنٹے تک وزیراعلی کا انتظار کرتی رہیں۔ وزیراعلیٰ سے مختصر ملاقات کے بعد فردوس عاشق نے استعفیٰ دے دیا۔فردوس عاشق نےاستعفے کے بعد وزیراعظم سے ملنے کی بھی کوشش کی تاہم وزیراعظم سے ملاقات میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کرسکیں۔