لاہور(این این آئی) رائے ونڈ کے علاقہ میں شوہر نے بیوی سے ناراضگی پر گھر کو آگ لگا دی جس سے دو بیٹیوں کا جہیز کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ کے علاقہ میں منیر احمد نامی شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑ ا ہو ا جس پر اس کی بیوی اس کو چھوڑ کر اپنے میکے چلی گئی ، منیر احمد نے اپنی بیوی کو گھر واپس آنے کا کہا لیکن اس کے نہ آنے پر منیر احمد نے دلبرداشتہ ہوکر گھر کو آگ لگا دی اور باہر سے تالا لگا دیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا ۔ آگ لگنے سے گھر ایک کمرے میں موجود دو بیٹیوں کا جہیز کا سامان اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگئیں ۔