بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑیوں کی آئی پی ایل کھیلنے پر آئی سی سی کی خاموشی پر انضمام الحق نے سوا ل اٹھا دیا

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑیوں کے آئی پی ایل کھیلنے کیلئے پاکستان سیریز سے دستبرداری پر آئی سی سی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آئی سی سی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ ٹیم

کے سابق کپتان انضمام الحق نے آئی سی سی پر تنقید کی اور معاملے پر اس کی خاموشی پر سوال اٹھادیا ۔ انضمام الحق کے مطابق کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کی بجائے نجی لیگ کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم جہاں بھی جا رہی ہے ، انہیں اہم کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپریل میں جب پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ گئی تو انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے لیے بھیج دیا۔ پاکستان میں آئندہ نیوزی لینڈ سیریز کے ساتھ نیوزی لینڈ کے آٹھ کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کھیلنے کے لیے دورے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے،حالیہ انگلینڈ کے دورے میں بھی کیمپ میں COVID-19 کی وجہ سے انگلینڈ کی پوری ٹیم بدل گئی ،انضمام الحق نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم مناسب پریکٹس نہیں کر رہی ہے کیونکہ وہ اہم کھلاڑیوں کے خلاف نہیں کھیل رہی ہے، آئی سی سی کیا کر رہی ہے؟ وہ کیا پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں؟ کھلاڑی نجی لیگ کو اہمیت دے رہے ہیں نہ کہ بین الاقوامی کرکٹ کو یہ بین الاقوامی کرکٹ کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ پورا تسلسل دیکھیں تو یہ صرف پاکستان کے خلاف ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…