طالبان کی پیش قدمی، اشرف غنی کے انتہائی قریبی ساتھی ملک چھوڑ کر فرار

12  اگست‬‮  2021

کابل (آ ن لائن)افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ اور اشرف غنی کے قریبی ساتھی ملک خالد پائندہ سے فرار ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق

خالد پائندہ نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا ہے۔ ترجمان افغان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی افغان سرزمین پر قبضے میں تیزی کے باعث خالد پائندہ نے استعفیٰ دیا۔ترجمان نے بتایا کہ خالد پائندہ کی ملک چھوڑنے کی دوسری وجہ ان کی بیمار اہلیہ ہیں۔ انہیں بیرون ملک علاج کیلئے لے کر جانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔خیال رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغان آرمی چیف آف سٹاف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے جنرل ہیبت اللّٰہ علی زئی کو افغان فوج کا نیا چیف مقرر کیا۔یورپی یونین کے مطابق غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…