جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ملک مبشرکھوکھر قتل کیس ملزم ناظم کے انکشافا ت کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

datetime 12  اگست‬‮  2021 |

لاہو ر(این این آئی) ملک مبشرکھوکھر قتل کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار جیل تک بڑھانے کا فیصلہ، ملزم کے ساتھیوں کا پتہ چلانے کے لئے سی آئی اے ٹیم نے اہم اقدامات اٹھانے شروع کردئیے ۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے ٹیم نے ملزم ناظم

کے انکشافا ت کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے ۔ سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 8 سال جیل بھی کاٹی تفتیش کی جائے گی کہ وہ جیل میں کس کے ساتھ رہا اور اس کی دوستی کس کس سے تھی۔ مرکزی ملزم کے جیل ساتھیوں کا پروفائل بھی چیک کیا جائے گا۔ اسی طرح یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ملزم ناظم نے رہائی کے بعدکن افراد سے ملاقات کی؟ ان سے کیا مشاورت کی گئی ان افراد نے ملزم کو کیسے مدد دی۔ یہ سب تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔یادرہے ابھی تک پولیس نے مرکزی ملزم ناظم اور اس کے ایک ساتھی عمر حیات کو گرفتار کررکھا ہے ۔ ملزم ناظم نے وزیراعلی پنجاب کی موجودگی میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کو شادی کے پنڈال میں قتل کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…