اسلام آباد(آئی این پی ) باخبر ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت کابینہ کی تشکیل سے قبل ہی دھڑے بندی کا شکار ہو گئی اور نو تشکیل شدہ حکومت کو کابینہ کی تشکیل میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، بیرسٹر سلطان اورسردار تنویر الیاس کی زیر صدارت ارکان قانون ساز
اسمبلی کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہوئے، ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر پارٹی رہنمائوں میں تشویش پائی جاتی ہے، بتایا جاتا ہے کہ بیرسٹر سلطان اورسردار تنویر الیاس کی زیر صدارت ارکان قانون ساز اسمبلی کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہوئے ہیں۔