اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بلے بازوں کی فہرست میں بدستور 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں

پہلی تینوں پوزیشنز پر بالترتیب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ اور آسٹریلیا ہی کے مارنس لبسشین براجمان ہیں۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلے ٹیسٹ میں صفر کی خفت سے دوچار ہونے کے باعث ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے 5 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس کے ہمراہ بدستور 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔برطانوی اوپنر ڈوم سبلی کی 56ویں سے 52 ویں پوزیشن پر ترقی ہوئی ہے۔بولرز کی فہرست میں بھی پہلی 6 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی پاکر ساتھی فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ کی جگہ ساتویں نمبر پر آگئے ہیں، اولی روبنسن 22 درجے ترقی پاکر 46 ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔ بھارت کے جسپریت بمراہ 10 درجے ترقی پاکر ایک بار پھر ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں اور اس وقت 760 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…