اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی میں حکام کی طرف سے کرونا کے صورتحال کے پیش نظر نئی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔ دبئی حکام نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا رہائشی ویزہ رکھنے والے افراد داخلے کے اہل ہوں گے، دبئی میں داخلے کے لیے اب پاکستانیوں کو ویکسینیشن کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ائیرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو دبئی میں داخلےکے لیے پہلے دبئی حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے حکم نامے میں 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور چار گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے اور مسافروں کا دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائےگا۔ حکم نامے کے مطابق دبئی کے سفر کیلئے نئی ہدایات پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر لاگو ہوں گی۔