ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان میں قتل کے ڈر سے 19پائلٹ افغان ائیرفورس کی نوکریاں چھوڑگئے

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ،واشنگٹن(این این آئی)افغانستان میں قتل کیڈر سے متعدد پائلٹس نے نوکریاں چھوڑ دیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں 19 پائلٹس افغان ایئر فورس چھوڑ کر گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں 8 پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہفتے کو کابل بم دھماکے میں بلیک ہاک کے پائلٹ حمداللہ کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپوں نے شدت اختیا کرلی ہے۔دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری صورتحال سے امریکہ کو بہت تشویش لاحق ہے لیکن انھوں نے کہاہے کہ افغان فوج کے پاس طالبان سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ان کی اپنی فوج ہے۔ یہ ان کے اپنے صوبائی دارالحکومت ہیں، یہ ان کے اپنے لوگ ہیں جن کا دفاع کرنا ہے، اور یہ سب ان کی قیادت پر آ جاتا ہے کہ وہ اس موقع پر کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔جب جان کربی سے پوچھا گیا کہ افغانستان کی فوج کی جانب سے مناسب دفاع نہ ہونے کی صورت میں امریکی فوج کیا کرے گی، تو جواب میں ترجمان کا کہنا تھاکہ زیادہ کچھ نہیں۔پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ یاد رہے کہ ماضی میں امریکہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ فضائی حملے صرف انسدادِ دہشت گردی آپریشن کی مد میں کریں گے۔یہ ان کا ملک ہے جس کا دفاع کرنا ہے۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے۔امریکی انتظامیہ نے طالبان کو بھی تنبیہ کی کہ اگر انھوں نے طاقت کے زور پر قبضہ کیا تو ان کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…