لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو دوآپشن دینے والوں کے اپنے لئے تمام آپشن ختم ہوچکے ہیں ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ جوبائیڈن کو ایک فون کال کی اپیلیں کرنے والوں کے مشوروں کی نوازشریف کو ضرورت نہیں۔راولپنڈی کا شیطان ایک مشور ہ اپنے سابق باس مشرف کو بھی دے، جو پاکستان سے بھاگا ہوا ہے ۔سیاسی پناہ گزین اپنے ٹانگے کی فکر کرے، کوچوان بھاگنے والا ہے ۔چپڑاسی نے جب سے وزیر داخلہ کی ذمہ داری سنبھالی ہے امن وامان کا حال ریلوے اور اس کے حادثات والاہوگیا ہے۔