اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ثابت دھنیے کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اس کے استعمال کا طریقہ جانیں تاکہ آپ بھی بڑے خطرے سے بچ سکیں

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ہائی بلڈ ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جو خاموشی سے آپ کے دل اور دماغ پر اثر کرتی ہے، اگر اس کا مستقل علاج جاری نہ رکھا جائے تو یہ بے حد خطرناک ثابت ہوتی ہے۔لیکن آپ ہائی بلڈ پریشر جیسی خطرناک بیماری کا گھر میں موجود اجزاء سے

علاج کر سکتے ہیں، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کیسے ثابت دھنیے کا استعمال کر کے آپ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔کے فوڈ کے مطابق ثابت دھنیے کا استعمال متعدد بیماریوں کا علاج ہے، جن میں بہتر قلبِ صحت، بہتر نظام ہاضمہ اور آنتوں کی بہتر صحت شامل ہیں۔اس کے استعمال سے جسم کو انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے، دھنیے کے بیج میں موجود اینٹی مائکروبیل مرکبات اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات آپ کی جلد کی صحت کے لیے بہترین ہیں۔ دھنیے کا پانی استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کیا جا سکتا ہے، ماہرین کے مطابق دھنیے کے پانی کا استعمال دل کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے، ایک مطالعے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ثابت دھنیا ہمارے خون کی نالیوں میں تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر صبح سویرے دھنیے کا پانی پیا جائے تو ہائی بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔لیکن دھنیے کا پانی کیسے تیار کیا جائے اور کیسے استعمال کیا جائے یہ جاننا سب سے پہلے ضروری ہے تو چلیں پھر جان لیں اسے بنانے کا طریقہ۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ثابت دھنیا بِھگو دیں اور پھر رات بھر اُس پانی کو ایسے ہی چھوڑ دیں، پھر اگلی صبح اس پانی کو چھان کر پی لیں، ایسا کرنے سے بلڈ پریشر کنڑول ہوگا اور صحت بھی اچھی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…