خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) باہمت لڑکی نے یو ٹیوب چینل سے پیسے کما کر اپنا گھر بنا لیا، رابعہ ناز شیخ نامی لڑکی کا تعلق خیرپور کے علاقے پیرگوٹھ کے چھوٹے سے گاؤں راہوجا سے ہے، رابعہ ناز شیخ یوٹیوب سے ماہانہ چالیس سے پچاس ہزار روپے کما لیتی ہیں جبکہ یوٹیوب نے انہیں سلور بٹن بھی دیا ہوا ہے۔رابعہ ناز شیخ کا کہنا ہے کہ جدید فیشن کی تلاش کرتے کرتے ان کو اپنا چینل بنانے کا خیال آیا۔ یوٹیوب سے بہت کچھ سیکھا اور بھائیوں سے ویڈیو ایڈیٹنگ کرنا سیکھی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل اینڈرائڈ فون سے چلاتی ہیں جبکہ اپنے چینل فیشن ایڈکشن کے لیے خود ہی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرکے خود ہی ویڈیو بناکر اپلوڈ بھی کرتی ہیں۔