لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے کہاہے کہ ویزا ایشو پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف کس بْری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ انشاء اللہ مستقبل بھی ہے۔