پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

غریب جائے تو جائے کہاں۔۔۔ آٹا’ چینی’ گھی ،دالوں اور پٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں

datetime 5  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور اسلام آباد (این این آئی) آٹا’ چینی’ گھی دالوں اور پٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں لائف لائن صارفین اب 300 کی بجائے 200 یونٹ تک محدود کردیئے گئے ہیں جس سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور اس سے ایک چھوٹا صارف

بری طرح پس کر رہ جائیگا جبکہ اکتوبر کے مہینہ سے گیس کے بلوں میں بھی 25 فیصد اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے اس سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان عوام کیلئے مشکلات پیدا کریگا اور مہنگائی کا لاوا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46روپے تک فی لیٹرتک مہنگے کردیئے گئے جبکہ گھی کی قیمت میں 34روپے تک فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے،بچوں کا خشک دودھ 10سے 40روپے،کپڑے دھونے کا سرف 6سے 45روپے تک مہنگا کردیا گیا،شیمپو کے بوتل کی قیمت 4سے 20روپے تک بڑھادی گئی ہے۔نہانے کے صابن کی قیمت میں 3سے 7 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…