اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

پولیس آفیسرکا ریڑھی بانوں پرتشدد، ویڈیووائرل

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی) پولیس افسر نے آپریشن کے دوران غریب ریڑھی بانوں پر تھپڑوں کی بارش کردی۔نجی ٹی وی ے مطابق شبقدرمیں پولیس کے افسر نے ٹی ایم اے حکام کیساتھ آپریشن میں غریب ریڑھی بانوں پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر

ڈی آئی جی مردان نے نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی مردان نے کہا ہے کہ ریڑھی بانوں پرتشدد کرنے والا اے ایس آئی معطل کر دیا گیا ہے، اے ایس آئی کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب راولپنڈی کے تین پولیس اہلکاروں کو ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا، سی پی او نے نوٹس لیکر تینوں کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے تین اہلکاروں کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل عادل حسین، کانسٹیبل حمزہ اور کانسٹیبل رضوان کو معطل کردیا۔اہلکار تھانہ آر اے بازار میں تعینات تھے اور انہوں نے موبائل میں بیٹھ کر اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنا پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے، اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…