جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی حالت تشویشناک ہو گئی

1  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی۔ انہیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سٹی سکین کیا گیا جس کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی قوت مدافعت میں بھی تشویشناک حد تک کمی ہوئی جس کے بعد دوائیاں غیر موثر ہو گئیں،

جس پر ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کافیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس فائزعیسی کو علاج کیلئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسی اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23.51 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز شہر قائد میں 7 ہزار 996 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1 ہزار 880 مثبت آئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔حیدر آباد 1 ہزار 116 فراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 162 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ شرح 24 گھنٹوں میں 4.10فیصد سے بڑھ کر 6.68فیصد ریکارڈ کی گئی۔سندھ کے دیگر اضلاع میں 11 ہزار 262 افراد کے کورونا ٹیسٹ kئے گئے جن میں سے

752 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سندھ بھر میں کورونا وائرس کی شرح 1 ہفتے میں بلند ترین13.66فیصد ریکارڈ کی گئی۔صوبے میں 20 ہزار 475 ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 797 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 24 افراد انتقال کر گئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…