لاہور( این این آئی )پولیس نے چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے ان کی رہائشگاہوں اوردفاترکی جیو ٹیگنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،جیو ٹیگنگ سے ایمرجنسی کی صورت
میں موقع پر پہنچے میں مددملے گی۔بتایا گیاہے کہ ملک کی موجودہ سکیو رٹی صورتحال کے پیش نظرلاہورمیں چینی باشندوںکی سکیورٹی بہتر بنا نے کیلئے اقدامات جاری ہیں اوراس ضمن میں پولیس نے چینی باشندوںکی رہائشگاہوں اور دفاترکی جیو ٹیگنگ کافیصلہ کیا ہے۔ایس پی سکیو رٹی سردارمہوارن خان کے مطابق چینی باشندوں کی رہائشگاہوں اور دفاترکی کولیکشن ڈویژنل ایس پیز کے دفاتر اور سیف سٹی کے پاس ہوگی ،جیو ٹیگنگ سے ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کو موقع پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاہور پولیس چین کے باشندوں کی سکیو رٹی پلان ازسر نو ترتیب دے رہی ہے ، چین کے شہریوں کی حفاظت لاہور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔