راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نالہ لئی کا دورہ کیا، شیخ رشید احمد کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک پارٹی ورکر ان کے استقبال کے لئے آگے بڑھتا ہے تو وزیر داخلہ اسے کہتے ہیں کہ پرے ہٹ، ہاتھ نہ ملا، تجھے پتہ نہیں کورونا ہے، جس پر پارٹی ورکر سوری سر، سوری سر کہتا ہے۔ اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے وزیر داخلہ شیخ رشید پر شدید تنقید کی ہے۔