اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

   طالبان نے افغان کامیڈین کے قتل کا اعتراف کر لیا

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)طالبان نے افغانستان میں مبینہ طور پر قتل کیے جانے والے افغان کامیڈین خاشہ زوان کو مارنے کا اعتراف کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خاشہ کے مزاحیہ

فنکار ہونے کے تاثر کی تردید کی ۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خاشہ ایک مسلح پولیس افسر تھا، وہ طالبان کے خلاف برسرِ پیکار تھا۔ اس کے پاس بندوق تھی اور وہ طالبان کے خلاف لڑ رہا تھا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ انہیں طالبان جنگجوئوں نے حراست میں لیا تھا لیکن جیل منتقلی کے دوران وہ مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے خاشہ کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نذر محمد المعروف خاشا زوان کے خاندان کا کہنا تھا کہ اس قتل کے ذمہ دار طالبان ہیں ۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں طالبان کو نذر محمد پر گاڑی میں بٹھا کر طمانچے مارے اور ڈرایا دھمکایا جا رہاہے۔ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور صحافی اس واقعے کی مذمت کرنے لگے، ساتھ ہی کامیڈین کو خراج عقیدت پیش کیا جانے لگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…