پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

انسانی حقوق پر بات کرنے والے چینی ارب پتی کو اٹھارہ برس قید کی سزا

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کے ایک ارب پتی شخص کو اٹھارہ برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے، جو ملک میں انسانی حقوق پر بے باکی سے بات کرتے رہے ہیں۔ انہیں سرکاری املاک پر حملے کے مقصد سے لوگوں کو جمع کرنے کے جرم میں قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔چین کے مقامی میڈیا کے مطابق چین کی ایک عدالت نے ملک کی ایک سرکردہ کاروباری شخصیت ارب پتی سن دا کو اٹھارہ برس قید کی سزا سنا دی ہے۔

وہ چین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر کھل کر بات کرتے آئے ہیں۔ سن دا کا تعلق چین کے شمالی صوبے ہیبی سے ہے، جہاں وہ ملک کے سب سے بڑے نجی زرعی کاروباری نیٹ ورک میں سے ایک کے مالک ہیں۔سرسٹھ سالہ سن دا ماضی میں انسانی حقوق سے منسلک مسائل اور ملک کے حساس سیاسی مسائل پر بات کرتے آئے ہیں۔ عدالت نے انہیں، جھگڑا کرنے، پریشانیاں کھڑی کرنے اور اشتعال انگیزی کا مجرم قرار دیا۔ چین میں عموما اس طرح کے الزامات حکومت کے ناقدین کے خلاف استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان پر غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کرنے، حکومتی ایجنسیوں پر حملہ کرنے کے لیے ہجوم جمع کرنے اور سرکاری ملازمین کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے اکسانے جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ عدالت نے ان پر تقریبا پونے پانچ لاکھ ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔سن دا چین کی معروف کمپنی سن دا کے چیئرمین ہیں، جو سور کے گوشت سمیت کئی دیگر کاروبار کے لیے بھی معروف ہے۔ گزشتہ برس اگست میں حکام نے اس کمپنی کی ایک عمارت کو منہدم کرنے کی کوشش کی تھی اور اس وقت کمپنی سے وابستہ افراد نے حکام کی اس کوشش کے خلاف مزاحمت کی تھی۔سن دا نے حکومتی کریک ڈان کے دوران وکلا کی کوششوں کی تعریف کی تھی، جس کے بعد ان سمیت بیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اسی کیس کے دیگر ملزمان کو ایک برس سے 12 برس کے درمیان سزائیں سنائی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…