ملک بھر میں محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی

30  جولائی  2021

اسلام آباد ، پشاور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہفتے سے منگل کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے اور بتایا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث بعض مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث ہفتے سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، سر گودھا، میا نوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے، اور اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانگچھے اورکھرمنگ)، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور ساہیوال میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ہفتہ سے پیر کے دوران شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، کشمیر، اسلام آباد و راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کے بعض مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد اور سرگودھا میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے، اس دوران بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔خیبرپختونخو اکے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پشاور،مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال،کوہاٹ ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے سے منگل کے

دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے اور بتایا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث بعض مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث ہفتے

سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاو الدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، سر گودھا، میا نوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج

چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے، اور اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ہفتہ سے پیر کے دوران شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، کشمیر، اسلام آباد و راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کے بعض مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…