دشمنوں کو افغان امن عمل سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے، آرمی چیف کی افغان میڈیا کے وفد سے گفتگو

30  جولائی  2021

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میڈیا اور عوام امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 رکنی افغان میڈیا وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میڈیا عوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے، میڈیا اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں۔آرمی چیف نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک علاقائی رابطوں کے فروغ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں ترقی ہوگی، پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملے گا، پاک افغان نوجوان خطے کا مستقبل اور امن کی امید ہیں۔اس موقع پر افغان صحافیوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور بات چیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ افغان صحافیوں نے امن کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی اور بڑی تعداد میں مہاجرین کی میزبانی اور ان کا خیال رکھنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میڈیا اور عوام امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…