پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

تفتیش اور افغان سفیر کی بیٹی کے موقف میں تضاد معاملے پر وزیر اعظم کا تفصیلی جواب آگیا

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تفتیش اور افغان سفیر کی بیٹی کے موقف میں تضاد ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے پاک افغان یوتھ فورم کے اراکین سے ملاقات کے بعد افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر

کی بیٹی کے موقف، کیمرہ فوٹیج اور ٹیکسی ڈرائیور کے بیان میں ہم آہنگی نہیں۔انہوں نے بتایا کہ افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق سیف سٹی کیمروں کی تفصیل موجود ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ جس ٹیکسی پر سفیر کی بیٹی نے سفر کیا، اس ٹیکسی اور ڈرائیور کی معلومات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سفیر کی بیٹی کے مطابق انہیں ٹیکسی میں ڈال کر اغواء کیا گیا اور تشدد کیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کیمرے کی فوٹیج کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی ٹیکسی میں خود آرام سے بیٹھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور سے تفتیش کی جس کا تمام ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے افغان سفیر واپس چلے گئے ہیں، اب تصدیق کیلئے ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ایک ٹیم آ رہی ہے اور ہم انہیں تمام معلومات فراہم کریں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم کو سیف سٹی کیمرے کی فوٹیج سے حاصل فوٹو فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فوٹیجز اور معلومات کی بنیاد پر افغان ٹیم افغان سفیر کی بیٹی سے تفتیش کر سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…