اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کی فرنچائز سینٹ لوسیا زوکس پاکستانی فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی کو اپنے سکواڈ میں شامل کرنے کیلئے بات چیت شروع کر دی ۔ سینٹ لوسیا زوکس کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کے 9ویں ایڈیشن کے لئے پاکستان کے دو کرکٹرز وہاب ریاض اور عثمان قادر کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔22 سالہ دہانی سی پی ایل کے آغاز کے وقت ویسٹ انڈیز میں ہی ہوں گے کیونکہ وہ 12 اگست سے شروع ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔