ابو ظہبی (این این آئی) ایئرعربیہ ابوظہبی نے فیصل آباد اور ملتان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق ایئرعربیہ ابوظہبی نے کہا کہ 10 اگست سے ابو ظہبی سے فیصل آباد اور ملتان کے لیے ہفتے میں دو مرتبہ پروازیں چلائی جائیں گی۔ایئر لائن کے مطابق ابوظہبی سے ملتان کے لیے پروازیں پیر اور بدھ کے روز جبکہ ابوظہبی سے فیصل آباد کے لیے پروازیں منگل اور جمعرات کے روز چلائی جائیں گی۔ایئرعربیہ ابوظہبی نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات بھی شیئر کی ہیں۔ایئر لائن نے تمام مسافروں کو ضروری ہدایت میں کہا ہے کہ انہیں چیک ان کے وقت منفی کوڈ 19پی سی آر ٹیسٹ کے اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جو صرف منظور شدہ لیبارٹریوں سے پرواز کی روانگی سے 72 گھنٹے پہلے حاصل کیا گیا ہو۔ایئر لائن نے مزید کہا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچے اور خصوصی افراد کوڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
یو اے ای کی معروف ائیر لائن نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































