جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بٹ کوائن کی قدر میں راتوں رات حیران کن اضافہ ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ‎

datetime 27  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، سان سلواڈورو(اے ایف پی، این این آئی ) الیکٹرک کار سازادارے ٹیسلا کی طرف سےتازہ حمایت پر دنیا کی سب سے مشہور کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کی قدر 40،000 ڈالر کے قریب بڑھ گئی۔ ایشیائی مارکیٹ میں بھی بٹ کوائن پندرہ فیصد اضافے کے ساتھ ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر دیکھی گئی۔دوسری جانب ایل سلواڈور دنیا کا وہ پہلا ملک بننے والا ہے

جہاں بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت ملنے والی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک حکومتی ترجمان نے بتایاکہ لاطینی امریکی ملک نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت شہری بٹ کوائن کو ہر چیز کے لیے بشمول ٹیکسوں کی ادائیگی، اشیا اور سروسز کی خریداری اور قرضے ادا کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ یہ قدم صدر نایب بوکلے کی کوششوں کا نتیجہ ہے جن کا کہناتھا کہ اس سے ان افراد کو مدد مل سکے گی جن کی بینکوں تک رسائی حاصل نہیں یا ان لوگوں کو جو بیرون ملک سے رقوم بھیجنا چاہتے ہیں۔تاہم ناقدین کے خیال میں یہ قدم کسی نمایاں تبدیلی بجائے محض دکھاوا ہے۔اس منصوبے کی منظوری 8 جون کی شب دی گئی تھی جس کا اعلان صدر نے گزشتہ دنوں امریکی شہر میامی میں ایک بٹ کوائن کانفرنس کے دوران کیا تھا۔ایل سلواڈور میں بٹ کوائن 3 ماہ کے اندر آفیشل کرنسی کی حیثیت اختیار کرلے گی اور وہاں امریکی ڈالر کے مقابلے پر آجائے گی، جو اس وقت لاطینی امریکی ملک کی

واحد کرنسی ہے، تاہم اس کی حیثیت بھی برقرار رہے گی۔اگرچہ صدر نایب بوکلے کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ڈالر کی بجائے بٹ کوائن کو دولت کے طور پر تصور کرنا چاہیے، تاہم قانون میں کہا گیا کہ شہری دونوں کرنسیوں کا تبادلہ کسی بھی وقت کرسکیں گے اور امریکی ڈالر کو ریفرنس کرنسی کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔اگرچہ قانون کے تحت ہر شہری

بٹ کوائن کو استعمال کرسکے گا تاہم جن کو ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل نہیں ہوگی ان پر یہ لازمی نہیں ہوگا۔قانون میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آبادی میں بٹ کوائن کے استعمال کے لیے ضروری تربیت اور میکنزمز کو فروغ دیا جائے گا۔حیران کن طور پر ایل سلواڈور بٹ کوائن مائننگ کرنے والے سرفہرست 10 ممالک میں شامل نہیں بلکہ اس حوالے سے اس کا اشتراک 0.00 فیصد ہے۔تاہم صدر کے مطابق ریاستی الیکٹرک کمپنی کو بٹ کوائن مائننگ کے لیے سستی بجلی فراہم کرننے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…