جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

تینوں فارمیٹ میں جگہ بنا کر پاکستان کو ورلڈکپ جتوانا چاہتا ہوں! پی ایس ایل 6 کے سٹار بولر شاہنواز دھانی

datetime 26  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولرز شاہنواز دہانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانا چاہتا ہوں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا کہ میرے لیے یہ عید بہت اسپیشل رہی ہے، تینوں فارمیٹ میں جگہ بنا کر پاکستان کو ورلڈکپ جتوانا چاہتا ہوں۔شاہنواز دھانی نے کہا کہ گاؤں کے ماحول میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلی جاتی ہے وہاں ہارڈ بال کا کوئی تصور نہیں ہے، محنت کرکے تینوں فارمیٹ میں جگہ بنانا چاہتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے آم کے باغات ہیں والد کے ساتھ کھیتی باڑی بھی کی، وہ چاہتے تھے کہ پڑھ لکھ کر بڑا افسر بنوں۔فاسٹ بولر نے بتایا کہ الشہباز کلب فرسٹ الیون سے باقاعدہ کرکٹ کا آغاز کیا مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے کیا طریقہ ہوتا ہے، دوستوں نے بہت سپورٹ کیا جوتے اور کرکٹ کا سامان فراہم کیا۔شاہنواز دہانی نے بتایا کہ والد نے کرکٹ کھیلنے کی اجازت بہت مشکل سے دی، والد کے دوست نے انہیں یقین دلایا کہ مجھ میں ٹیلنٹ ہے پھر میں نے الشہباز کرکٹ کلب سے کھیل کا آغاز کیا۔واضح رہے کہ شاہنواز دہانی پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر قرار پائے تھے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…