جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

500 میرے ووٹ خراب کیے اور 5 ہزار بوگس ووٹ ڈالے گئے،لیگی رہنما چوہدری اسماعیل گجر نے دھاندلی کا الزام لگا دیا

datetime 26  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج مسترد کردیئے۔چوہدری اسماعیل گجر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ روز ہونے والے الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 70 پولنگ اسٹیشنز تک میری برتری تھی پھر نتائج روکے گئے، دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا، کراچی سے پشاور تک سب کو ہرایا گیا۔

چوہدری اسماعیل گجر نے کہا کہ میرا مقبول گجر سے مقابلہ نہیں الیکشن حکومت کے خلاف لڑ رہا تھا، انہوں نے جو حرکت کی اس کا مقبوضہ کشمیر میں غلط پیغام گیا ہے، عمران خان ہوش کے ناخن لیں، ادھر کشمیر کا کیا حشر ہے، ادھریہ کیا کر رہے ہیں، جو بیان میرے ساتھ منسوب کیا گیا میں اس کی بھرپور تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کہتا رہا ہوں پہلے پاکستانی ہوں پھر کشمیری ہوں، وہ بیان غلط تھا، میڈیا نے بھی اسے بڑا اچھالا، اگر ایسی بات ہو بھی جائے تو میڈیا کو نہیں اچھالنی چاہیے۔چوہدری اسماعیل گجر نے کہا کہ شوکاز نوٹس ابھی تک مجھے نہیں ملا، اگر ملا تو اس کا جواب دوں گا، گزشتہ روز بھی اپنے بیان کی تردید کی، آج بھی کرتا ہوں، معذرت بھی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے، امید ہے اس میں میں جیت جاؤں گا۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبد الرشید سلہریا نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں سے 44کے رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے25، پیپلز پارٹی 11اور مسلم لیگ (ن)نے چھ نشستیں حاصل کیں،آزادجموں و کشمیر کے ایک حلقے ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی،کسی بھی حلقے کے رزلٹ نہیں روکے گئے،آزادجموں و کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا۔چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا

نے ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 45 حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں سے 44 کے رزلٹ آ چکے ہیں،پی ٹی آئی نے 25،پاکستان پیپلزپارٹی نے 11،مسلم لیگ ن نے 6،مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی

ہے،آزادجموں و کشمیر کے ایک حلقے ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ آزادجموں و کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا،الیکشن کے انعقاد میں میڈیا بالخصوص محکمہ اطلاعات کا تعاون مثالی رہا،محکمہ اطلاعات کے مثالی تعاون پر اسکے شکر گزار ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ امن و امان برقرار رکھنے اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں پاک فوج،سول آرمڈ فورسز،انتظامیہ اور عدلیہ نے

بھرپور کردار ادا کیا،دھاندلی کی ایک بھی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی،کسی بھی حلقے کے رزلٹ نہیں روکے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ کے اختتام پر متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسرز نے نتائج کا اعلان کیا،ایل اے 16 باغ 4 پر 29 جولائی سے قبل پولنگ کرانے کی کوشش کریں گے،پریس کانفرنس کے دوران الیکشن ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر ان کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…