پی ٹی آئی نے آزادکشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کاسہارا لیا

26  جولائی  2021

اسلام آباد، چناری (این این آئی، آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر

پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی گیارہ اور مسلم لیگ (ن)کو چھ سیٹیں ملیں ، دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر،امیدوار ایل اے32حلقہ چھ جہلم ویلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے الیکشن نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر تے ہوئے تھیلے کھول کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمشن آزاد کشمیر کو درخواست دے دی ۔اشفاق ظفر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک سازش کے تحت ہرایا گیا میرے اکثر

پولنگ ایجنٹوں کو رزلٹ ہی نہیں دیے گئے اسی لیے سرکاری ملازمین کے ووٹوں کی گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کیا اور میرے مقابلہ میں پاکستان مخالف بیانیہ کی حمایت کرنے والے راجہ فاروق حیدر کو ملی بھگت سے کامیاب کروایا گیا کسی صورت خاموش نہیں رہوں گا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے اگر تھیلے کھول کر

دوبارہ گنتی نہ کی گئی تو جہلم ویلی جام کردوں گا میں اور میرے کارکن جیتی ہوئی جنگ سازش کے تحت شکست میں تبدیل کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے انھوں نے کہا کہ جب راجہ فاروق حیدر حلقہ سات سے واضع شکست سے ہار رہے تھے تو انھوں نے ایک بار پھر بلیک میلنگ کے لیے اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی دی جس

کے بعد سازش کے زریعے مجھے ہرا کر فاروق حیدر کو کامیاب کروایا گیا میں عوام کے حقوق کے لیے سیاست کر رہا ہوں نتائج تبدیل کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑ سکتا انھیں سڑکوں پر گھیسٹوں گا کارکن تیار رہیں میں رزلٹ تبدیل کرنے والوں کے خلاف آخری حد تک جائوں گا آئینی ،قانونی جنگ کے ساتھ ساتھ بھر پور احتجاج اور احتجاج میں

ہر حربہ استمال کیا جائے گا بہت بڑی سازش میرے اور حلقہ چھ کے عوام کے خلاف کی گئی ہے تمام رزلٹ پہنچنے کے آٹھ گھنٹے بعد آر او نے رزلٹ کا اعلان کیا جس سے سازش واضع نظرآرہی ہے اب سب رازوں سے پردہ اٹھاؤں گا کارکن تیار رہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا حلقہ چھ جہلم ویلی کے عوام نے میرے حق میں فیصلہ دیا مقتدر حلقوں

کو اس بات کا فوری نوٹس لینا چاہیے کیسے پاکستان مخالف بیانیہ کی حمایت کرنے والے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان کامیاب ہو گئے اس طرح سے راجہ فاروق حیدر خان کو کامیاب کروا کر تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام میں غلط پیغام بھیجا گیا ہے میں پاکستان

کے مفادات کے خلاف سازش کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑ سکتا میرے اور میرے حلقہ کے عوام کے لیے خانہ کعبہ کے بعد پاکستان مقدس سرزمین ہے جو ہماری مقدس سرزمین کے خلاف سازش کرے گا اس کو قبر تک نہیں چھوڑوں گا چاہے اس کے لیے مجھے جان کی بھی قربانی کیوں نہ دینا پڑ جائے اشفاق ظفر نے کہا کہ حلقہ کے کئی

ایسے پولنگ اسٹیشن جن پر عوام نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ان پولنگ اسٹیشن کی طرف جانے والی سڑکوں کو فاروق حیدر کے حامی بند کر کے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوش کے ناخن لیں اور عوام کی جان اور مال کا تحفظ یقینی بنائیں بصورت دیگر حلقہ میں میں کوئی بھی سانحہ ہو سکتا ہے جس کی ذمہ داری فاروق حیدر اور انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…