اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔اب تک موصول

ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 24 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پیپلز پارٹی کا 11 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر کو بھی ایل اے 33 مظفر آباد میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک انصاف کے امیدوار دیوان علی خان نے انہیں 26 ہزار 474 ووٹ کے کر کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب وزیراعظم عمرا ن خان نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر آواز اٹھارتے رہیں گے۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے تحریک انصاف کےکامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کے سفیر کے طور پر آواز اٹھاتے رہیں گے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اقوام متحدہ کے تحت استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے کے حوالہ سے عالمی برادری اپنا وعدہ پورے کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…