مظفر آباد (این این آئی) ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ’’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ جس میں کسی پرائیویٹ گاڑی پر کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا لگائے ہوئے سیکورٹی عملہ الیکشن ڈیوٹی پر جا رہا ہے ‘‘ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی الیکشن ڈیوٹی کے لیئے انتظامیہ نے پرائیویٹ طورپر کرایہ پر حاصل کی ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس گاڑی کے ساتھ کسی سیاسی جماعت کا تعلق نہیں بنتا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ضلعی انتظامیہ سے بازپرس کرلی ہے کہ اسطرح کی غفلت اور لاپرواہی کیوں کی گئی ہے تا ہم الیکشن کمیشن نے اس نسبت متنبہ کیا ہے کہ محض سنسنی پھلانے کے لیئے اس طرح کی من گھڑت پوسٹ کو وائرل کرنا بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور اس پر بھی قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔