جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف کی افغان رہنمائوں سے ملاقات پر تنقید مریم نواز نے آرمی چیف کے ہمراہ بھی تصویر شیئر کر دی‎

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کے افغان سفیر اور وزراء سے ملاقات پر تنقید کے بعد کہا ہے کہ حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا اسی وجہ سے یہ عالمی محاذ پر

مکمل ناکام ہے۔مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا اسی وجہ سے یہ عالمی محاذ پر مکمل ناکام ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ پاکستان کا پرْامن وجود نواز شریف کے نظریہ کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے بات کرنا، نکتہ نظر سننا، اپنا پیغام خود پہنچانا سفارتکاری کا بنیادی جز ہے۔دریں اثنا انہوں نے والد کے ساتھ ملاقات کے علاوہ حمد اللہ محب کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تصویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور کہا کہ دونوں تصاویر اچھی ہیں۔آرمی چیف اور حمد اللہ محب کے درمیان ملاقات مئی 2019 میں ہوئی تھی۔واضح رہے  لندن میں مقیم مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے افغان مشیرِ قومی سلامتی اور افغان وزیرِ مملکت نے ملاقات کی ہے۔افغان قومی سلامتی کونسل کے مطابق افغان مشیرِ قومی سلامتی حمد اللہ محب اور وزیرِ مملکت سید سعادت نادری نے نواز شریف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…