پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

”شاباش میرے بچو ووٹ چوری نہ ہونے دینا” مریم نواز کا کا رکنا ن کے نام اہم پیغام سامنے آگیا

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(آن لائن، این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر پولنگ کے آغاز پر کارکنان کو ووٹ چوری پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے

کا رکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ شاباش میر ے بچوووٹ چوری نہ ہونے دینا’، جان لڑا دینا مگر عوام کی امانت پر ڈاکہ نہ ڈالنے دینا۔ایک اور پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم اور حلقوں میں موجود ن لیگ کی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔لیگی نائب صدر نے ایک اور پیغام میں کارکنا ن کو ہدایات دیں کہ دھاندلی کے حوالے سے جوبھی تصاویر یا ویڈیوز سامنے آئیں انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ آزادجموں وکشمیر کے انتخابات میں شفافیت، غیرجانبداری سوالیہ نشان بن گئی۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ پولنگ سٹیشنز میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو داخل ہونے سے روکنے، پی ٹی آئی کی گاڑیوں میں پولنگ سامان لانے، فائرنگ اور مداخلت کے قابل مذمت واقعات کی بڑھتی تعداد انتہائی تشویشناک اور شفاف الیکشن کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادجموں وکشمیر کے عوام کے ووٹ کی حفاظت ہر قیمت پر کریں گے اور دھاندلی، دباو اور دھونس کے ہر ہتھکنڈے کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ الیکشن کمیشن اپنی قانونی وآئینی ذمہ داریاں پوری کرے اور عوام کے حق حکمرانی کو یقینی بنائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…