پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ماہرین نے ’ڈیلٹا‘ ویرینٹ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ جان لی

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سائنسدانوں نے کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات جان لیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے ریسرچ سینٹر میں کی جانے والی تحقیق میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا سے متاثرہ مریضوں کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ڈیلٹا وائرس انتہائی تیزی سے خود اپنی قسمیں بناتا ہے جب کہ

وائرس کی گزشتہ قسم کے مقابلے میں ڈیلٹا کی علامات ظاہر ہونے کا وقت انتہائی کم ہے۔گزشتہ برس ستمبر میں کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ سب سے پہلے بھارت میں سامنے آیا تھا جس کے بعد بھارتی وزارت صحت نے اسے ڈبل میوٹنٹ کا نام دیا۔رواں ماہ چین میں کی جانے والی تحقیق میں ماہرین نے گوانگ ڑو شہر میں ڈیلٹا کی پہلی لہر سے متاثر ہونے والے 62 مریضوں کا جائزہ لیا جس میں ماہرین نے ان مریضوں کا وائرس کی پہلی قسم سے متاثر ہونے والے مریضوں سے موازانہ کیا جس کے نتیجے میں ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جب ڈیلٹا ویرینٹ کسی شخص پر حملہ آور ہوتا ہے تو یہ تیزی سے اپنی قسمیں بناتا ہے جو وائرس کی تیزی سے پھیلنے کی وجہ بنتی ہے۔ماہرین کو تحقیق سے پتا چلا کہ ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ لوگوں پر وائرس کی گزشتہ قسم کے مقابلے میں ہزار گنا زیادہ اثر ہوتا ہے جب کہ اس ویرینٹ سے متاثرہ لوگوں میں علامات ظاہر ہونے کا وقت بھی انتہائی کم ہے، یعنی اگر کوئی شخص ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثر ہوتا ہے تو اس میں انفیکشن سے پہلے بخار اور کھانسی جیسی علامات ظاہر ہونے میں صرف چار دن لگتے ہیں، اس کے مقابلے میں کورونا وائرس کی سب سے پہلی قسم سے متاثر ہونے والے افراد میں 6 روز میں یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ڈیلٹا ویرینٹ کورونا وائرس کی سب سے پہلی قسم کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…