جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اب امپائر نہیں بچائیں گے ، تم نے ان کی بھی ناک کٹوادی ہے ،مریم نواز کی وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکو ٹ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی عسکری اور عوامی طاقت سے بات کرتی ہے ، عوامی طاقت نوازشریف کے پیچھے کھڑی ہے ،غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والو یاد رکھو ،عوام نوازشریف کو محب وطن سمجھتے ہیں ، نوازشریف پر امپائر کو ساتھ ملانے کا الزام عائد کر نے والے عمران خان

امپائر کو ساتھ ملاکر بھی کچھ حاصل نہ کر سکے ، اب امپائر نہیں بچائیں گے ، تم نے ان کی بھی ناک کٹوادی ہے ، یہ پتلی گلی سے فرار ہونے کی کوشش کررہا ہے اس کو اگلے الیکشن میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے ،نوازشریف نے بجلی بحال کر دی تھی عمران خان نے لوشیڈنگ بحال کر دی ،28جولائی ووٹ چوروں کے حساب کتاب کا دن ہے ،ملک کا ماضی بھی نوازشریف تھا ، حال بھی نوازشریف اور مستقبل بھی نواز شریف ہے۔ہفتہ کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آپ سب کو آپ کے محبوب لیڈر محمد نوازشریف اور میرا بھی سلام ہو،مجھے بار بار سیالکوٹ بلاتے ہو اور بڑھ چڑھ کر استقبال کر تے ہو ۔ انہوںنے کہاکہ جلسہ گاہ سے ایک میل پہلے سے نو جوان میرے ساتھ چلتے آرہے تھے ، یہ الیکشن کا جذبہ نہیں یہ انقلاب کا جذبہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ میاں صاحب نے مجھے راستے میں ٹیلیفون کر کے کہا جس سڑک پر تم جارہی ہو اس کے بعد سیالکوٹ موٹر وے پر سفر کروگی جو میں نے سیالکوٹ کے عوام کی خدمت کیلئے بنائی تھی ۔انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف نے مشکلات کے باوجود نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔انہوںنے کہاکہ عطاء تارڑ نے زبردست کمپین چلائی ہے ،یہ نوازشریف کا شیر ہے ۔انہوںنے کہاکہ طارق سبحانی میرا بھائی ہے اسے دیکھ کر ویسے ووٹ دینے کا دل کرتا ہے، یہ جیت کر اسی طرح خدمت کریگا جیسے اس کے بھائی نے کی ۔

انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت کیسے دی جاتی ہے یہ ڈسکہ اور سیالکوٹ نے پورے پاکستان کو دکھا دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بھی ڈسکہ اور سیالکوٹ کے لوگوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کشمیر کے عوام کو بتایاکہ سیالکوٹ اور ڈسکہ نے پاکستان کے عوام اور کشمیر کے عوام کو بتا دیا ہے کہ بکسہ چوروں سے

اپنی سینٹ کیسے چھینی جاتی ہے ؟۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ مسلم لیگ (ن)کی نقل میں بھاگا بھاگا کشمیر گیا ، اس کے ہاتھ پائوں پھول گئے کیونکہ مسلم لیگ (ن)کا ایک سے ایک بڑا جلسہ ہورہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ کروڑوں روپے خرچ کر دیئے لیکن سلیکٹڈ جلسی بھی نہیں کر سکا ،وہاں جاکر تقریر کی ابتدائی بھی نوازشریف ، تقریر کا درمیان

بھی نوازشریف اور تقریر کے آخر بھی نوازشریف کی تسبیح پڑھتا ہے، تین سال کی کار کر دگی دکھانے کیلئے ایک چیز نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر نوازشریف ، نوازشریف کھیلنا ہے تو سیالکوٹ والو بتا دیں آئو ملکر نوازشریف نوازشریف کھیلتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے دور میں آٹا کتنے کا تھا ، میرے دور میں آٹا کتنا ہے ؟ عوام

کو بتائیں نوازشریف کے دور میں چینی کتنی کی تھی اور آج کتنی کی ہے ، اگر نوازشریف ، نوازشریف کھیلنا ہے تو عوام کوبتائیں نوازشریف کے دور میں بجلی کتنے کی تھی اور آج کتنے کی ہے ، نوازشریف کے دور میں پٹرول کتنے کا تھا اور آج کتنے کا ہے ، سیالکوٹ کے عوام بتائیں نوازشریف کے دور میں گیس اور بجلی کے بل کتنے

کے آتے تھے اور آج اس نا اہل کے دور میں بجلی اور گیس کے بل کتنے کے آتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام بتائیں ،کیا نوازشریف کے دور میں لوڈشیڈنگ تھی ، نوازشریف کے دور میں22ٗ22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ زیرو پر آگئی ہے اور آج پھر سیالکوٹ میں بجلی ایک گھنٹہ جاتی ہے اور ایک گھنٹہ آتی ہے ، نوازشریف نے بجلی بحال کی تھی

اس نے لوڈشیڈنگ بحال کر دی ہے ،نوازشریف نے امن بحال کیا تھا اس نے دہشتگردی بحال کردی ہے ، نوازشریف کے دور میں جو دوائی سو روپے کی تھی آج چھ سے سات سو روپے کی ہے ، تم جب نوازشریف کا نام لیتے ہو تو بہت اچھا کرتے ہیںلوگوں کو یاد آجاتا ہے نوازشریف کا دور کیا تھا اور تمہارا دور کیا ہے ؟۔ نواز شریف کے دور

میں مزدور بھی اپنے بچوں کا پیٹ بھر کر سکون کی نیند سوتا تھا ، لوگوں کو بتائو تم نے اپنی اور وزراء کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافہ کیا اور عوام کو کہتے بیس ہزار میں گھر چلائیں ،کیا بیس ہزار میں گھر چلتا ہے ؟۔ مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کی ذہنی حالت پر مجھے ترس آنے لگا ہے ، پرائم منسٹر کا ڈاکٹر ایسی دوائی دے

کچھ عرصے کیلئے نوازشریف بھول جائے لیکن دوائی کا بل عمران خان سے لینا تاکہ اسے پتہ چلے جب غریب عوام دوائی لیتے ہیں تو گھر کی چیزیں بیچنا پڑتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ افغان مشیر نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کیا کرلی ؟ ان کی سانسیں پھولی ہوئی ہیں،خوف سے کانپ رہے ہیں ، دنیا پاکستان میں دو ہی طاقتوں سے

بات کرتی ہے ،ایک عسکری طاقت اور دوسری عوامی طاقت ہے، عوامی طاقت نوازشریف کے پیچھے کھڑی ہے ۔مریم نواز نے کہاکہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والویا د رکھو، عوام نوازشریف کو سب سے بڑا محب وطن سمجھتے ہیں ، نوازشریف نے پانچ کے مقابلے میں چھ دھماکے کر کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیاہے ۔انہوںنے

کہاکہ جس شخص کا گزارا اے ٹی ایم سے ہوتا ہو ، عوام کی کونسی اے ٹی ایمز ہے جو اپنے بچوں کو فیسیں دے سکیں ، آپ نے کشمیر میں بھی اے ٹی ایم بٹھا دی ، اے ٹی ایم کے باوجود کشمیر میں انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کیا اور جلسوں میں جانے سے انکار کر دیااور پھر کشمیر میں اپنی جلسیوں کی کوریج کیلئے پرائیویٹ کو

بین کر نا پڑا صرف پی ٹی وی کو کوریج کی اجازت تھی کیونکہ عوام نے جلسے میں آنے سے انکار کر دیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائیں ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر ڈیزل کی قیمتیں ہیں ، وزراء نے ایسے اعلان کیا جیسے عوام پر بہت بڑا احسان کیا ہو ،پاکستانی عوام صرف دس روپے قیمت بڑھائی ورنہ اور بھی

قیمتیں بڑھانا تھیں ۔انہوںنے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف پر الزام لگاتا ہے کہ نوازشریف امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتاہے ، تم نے امپائر کو نہ صرف ساتھ ملاکر کھیلنے کی کوشش کی بلکہ تین سال سے ایک پیج سے شیم پیج تک سفر آج بھی کریز پر کھڑا ہے لیکن ایک رن بنائے کھڑا ہے ، بار بار آئوٹ ہوتا ہے تو مڑ کر امپائر

کی طرف دیکھتا ہے شاید مجھے بچا لے ،امپائر اب اسے نہیں بچائیں گے ، یہ ایسا نا لائق شاگرد ہے اپنے امپائر کی بھی ناک کٹوا دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ابھی یہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتا ہے نوازشریف نے ڈسکہ میں اس کی وکٹ اڑائی ، وزیر آباد میں اس کی وکٹ اڑائی ، نوشہرہ اور خوشاب میں اس کی وکٹ اڑائی ، تمہارے پلے ہے کیا جو

آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں نظر لگا ئے بیٹھے ہیں ، کے پی کے میں نوازشریف نے گھس کر مارا ہے اس کا وزیر دفاع اپنا دفاع کر نے کے بھی قابل نہیں رہا ۔انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں فوج کے جوانوں کی ذمہ داری لگی ہے اپنے فوجی بھائیوں سے کہنا چاہتا ہوں جس طرح سرحد پر اپنی قوم اور مٹی کی حفاظت کرتے

ہیں اسی طرح آپ کا مقدس فریضہ ہے آپ نے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کرنی ہے انہوںنے کہاکہ فوج ہماری آن ، بان شان ہے اس مٹی اور وردی کو ہارے سلیکٹڈ کیلئے داغدار مت کر نااور عوام کا ووٹ چوری کر نا نہ ہونے دینا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پتلی گلی سے فرار ہونے کی تیاری کررہا ہے ،اگلے الیکشن میں اسے امیدوار بھی نہیں

ملیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تم لاکھ بکسہ چوری کرو ، یاد رکھو قوم فیصلہ کر چکی ہے ،ملک کا ماضی بھی نوازشریف تھا ، حال بھی نوازشریف اور اس ملک کا مستقبل بھی نواز شریف ہے ۔انہوںنے کہاکہ ضمنی انتخاب کا دن الیکشن کا نہیں چوروں کے حساب کتاب کا دن ہے ، یہ روٹی اوردوائی مہنگائی کر نے والوں کے حساب کتاب کا

دن ہے ،چینی کیلئے لائنوں میں کھڑا کر نے والوں کے حساب اور کتاب کا دن ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میں تاجروں کی ناجائز دکانیں گرائی ہیں 28جولائی ان کے حساب کتاب کا دن ہے ، 28جولائی آپ کی ترقی کے خلاف ڈاکہ ڈالنے والوں کے حساب کتاب کا دن ہے ، طارق سبحانی کو تاریخی لیڈ سے کامیاب کرائیں گے ، پہلے کی طرف نہ صرف ووٹ دینا ہے بلکہ اپنے ووٹ کا پہرہ بھی دینا ہے ،بکسہ چوروں کو بھاگنے نہیں دینا بلکہ پیچھے سے پکڑنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…