منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس کا اپنا انٹرنیٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی) روس نے عالمی انٹرنیٹ نیٹ ورک سے خود کو منقطع کرنے اورمحفوظ و قابل اعتماد نیٹ سرفنگ کیلئے اپنا انٹرنیٹ لانچ کرنے کو حتمی شکل دے دی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق روس کا اپنا نیٹ ورک یعنی روسی انٹرنیٹ

تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔میڈیا روپرٹ کے مطابق روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ کریملن تسلسل کے ساتھ روس کے اپنے انٹرنیٹ (Runet) کی جانچ پڑتال کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جب یہ عالمی نیٹ ورک سے منقطع ہو جائیگا تو کیسے کام کریگا؟۔روس کے صدارتی ترجمان نے کہا کہ روس کو کسی بھی وقت اپنے انٹرنیٹ پر منتقل ہونے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔پسکوف کے مطابق ہم اپنے ملک کے ذاتی انٹرنیٹ Runet کی آزمائشوں سے واقف ہیں جو کہ بہت اہم ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اب ہم ایک ایسی صدی میں جی رہے ہیں جب سائبر کرائم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اس ضمن میں کریملن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ اب روس کو اپنا محفوظ اور قابل اعتماد انٹرنیٹ چاہیے جس کی جلد از جلد تکمیل کے لیے برق رفتاری سے کام جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…