ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی جنگی طیاروں کا افغان طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ

datetime 24  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی فوج نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب افغانستان کے صوبے قندھار میں تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملے کیے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات پینٹاگان کے متعدد ذمے داران نے بتائی۔ امریکی حملوں میں طالبان کے

اس ساز و سامان کو نشانہ بنایا گیا جس پر انہوں نے سابقہ اوقات میں قبضہ کر لیا تھا۔امریکی چینل CNN نے امریکی وزارت دفاع کے ایک ذمے دار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ تیس روز میں امریکی فوج نے چھ یا سات مرتبہ حملے کیے۔ ان میں زیادہ تر کارروائیوں میں ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ادھر پینٹاگان کے ایک اور ذمے دار نے بتایا ہے کہ امریکا نے اس سے قبل جو حملے کیے ان کا مقصد افغان فورسز کو سپورٹ کرنا تھا۔ ذمے دار کے مطابق جس امریکی ساز و سامان کو حالیہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا وہ پہلے افغان فورسز کو منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں طالبان نے ملک بھر میں اپنی پیش قدمی کے دوران میں اس پر قبضہ کر لیا۔ پینٹاگان کے پریس سکریٹری جون کیربی نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ امریکی فضائی حملوں کا مقصد افغانستان کی قومی فوج کو سہارا دینا ہے۔اس سے قبل امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل مارک میلی نے بدھ کے روز باور کرایا تھا کہ طالبان تحریک کی جانب سے افغانستان کے مختلف حصوں میں حملوں میں “تزویراتی زورِ حرکت” سامنے آیا ہے تاہم اس کی فتح یابی کی قطعا کوئی ضمانت نہیں ہے۔یاد رہے کہ طالبان نے رواں سال مئی کے اوائل میں افغان فورسز پر ایک جامع حملہ کیا تھا۔ طالبان تحریک ملک سے غیر ملکی افواج کا انخلا شروع ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ یہ انخلا اگست کے اواخر تک مکمل ہو جائے گا۔طالبان نے جنوب میں اپنے روایتی گڑھ سے دور دیہی علاقوں بالخصوص شمالی اور مغربی افغانستان میں کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…