ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں یورپی پیرا گلائیڈنگ ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا لیا

datetime 20  جولائی  2021 |

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ یورپی پیرا گلائیڈنگ ٹیم نے پاکستان میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیرا گلائیڈرز کی اس ٹیم میں آرمی اسکول آف فیزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی، پیرا گلائیڈرز نے 8407 میٹر بلندی پر پیرا گلائیڈنگ کا یہ ریکارڈ قائم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دْنیا میں 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 5 چوٹیاں پاکستان میں ہیں، 6 یورپی پیرا گلائیڈرز 25 مئی سے ہنزہ اور اسکردو میں موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان پیرا گلائیڈرز کی قیادت عالمی شہرت یافتہ پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ کر رہے تھے، جون کے مہینے میں ان پیرا گلائیڈرز نے ہنزہ کی پہاڑیوں پر پریکٹس کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کہا کہ ان کا مشن پیرا گلائیڈنگ کر کے بلندی پر جانے کا عالمی ریکارڈ بنانا تھا، پہلے عالمی ریکارڈ 8157 میٹر کا ہے، جبکہ اب یہ نیا ریکارڈ 8407 میٹر کا بنایا جا چکا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ ریکارڈ یورپی پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ نے اسکردو میں واقع بلتورو گلیشئر پر بنایا، پاکستان کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ریکارڈ اس کی سر زمین پر بنا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی اسکول اور فیزیکل ٹریننگ کے مایہ ناز پیرا گلائیڈرز بھی پریکٹس میں شریک رہے، پاکستان آرمی پیرا گلائیڈنگ ٹیم کی قیادت کیپٹن احسن نے کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان کے ساتھ حوالدار قاسم اور حوالدار مقیت بھی اس مہم میں شامل تھے، ٹیم نے 5 سے 6 ہزار میٹر بلند 4 مختلف چوٹیوں سے کامیاب پیرا گلائیڈنگ کی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر ملکی پیرا گلائیڈرز نے حکومت اور پاک فوج کا سہولتوں، سیکیورٹی اور دیگر معاونت پر شکریہ ادا کیا، اس عالمی ریکارڈ کی شہرت سے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…