ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو، صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام خصوصی پیغام

datetime 20  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عید الاضحی پر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو،وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا اور پوری پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہو گا۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے بیان میں کہاکہ میں عید الاضحی کے پر مسرت اور پر سعید موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاک ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ بابرکت موقع پورے عالم اسلام اور پاکستان کیلئے خوشیوں اور مسرتوں کا باعث بنے۔ انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کا مبارک موقع حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیل ؑکے ایثار و قربانی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ اللہ تعالی اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزماتا ہے،اس میں ہمارے لیے یہ درس ہے کہ آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا اور مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا بھی کورونا وبا کے عالمی امتحان سے گزر رہی ہے۔ اس وبا نے تمام انسانیت کو کسی نہ کسی طرح متاثر کیا ہے۔ بڑی بڑی طاقتور حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچا ر ہیں۔ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ اس عالمی امتحان میں سرخرو ہونے کیلئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ عید ِقربان کے موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کرمدد کریں۔ اس موقع پر اللہ تعالی کے حضور دعائیں بھی کی جائیں کہ وہ ہمیں اس وبا کے اثرات سے محفوظ فرمائے۔ آمین!۔عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی حضرت ابراہیم ؑکی اطاعت اور حضرت اسماعیل ؑکی تسلیم و رضا کی یادگار ہے، آج کے دن ان عظیم شخصیتوں نے اطاعت اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی، یہ عمل اللہ تعالی کو اتنا پسند آیا کہ اسے قیامت تک امتِ محمدی کے لئے عبادت کی حیثیت سے لازم قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا جذبہ ہے، دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو، قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلی مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے، یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اجاگر کرنے کا جذبہ مہیا کرتا ہے جو اسے بڑی سے بڑی مشکل صورتحال میں بھی راہ ِراست سے بھٹکنے نہیں دیتا، یہی وہ جذبہ تھا جس کے تحت پاکستانی قوم نے کورونا وائرس جیسی عالمگیر وبا سے حفاظت بڑی دانشمندی، قومی حکمت عملی اور حوصلہ سے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز معاشی لحاظ سے جن مشکل حالات سے دوچار تھا اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اب وہ حالات تبدیل ہو رہے ہیں، ہماری معیشت درست سمت پر آ چکی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں معاشی اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں، مختلف سکیموں کے ذریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا اور پوری پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…