جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے عید پر کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو عید قرباں کے 3 روز کے دوران موسم خوش گوار رہنے اور چوتھے روز سے بارش ہونے کی نوید سنا دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم 3 روز کے دوران مکمل اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، عید الاضحی کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان موجود رہے گا۔

شہرِ قائد میں عید کے تینوں دنوں میں جنوب مغرب کی سمت سے معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ21 جولائی بروز عیدالاضحی خلیجِ بنگال میں مون سون کی نئے ہوا کے کم دباو بننے کا امکان ہے، 23 جولائی سے نئے مون سون کے سلسلے کے اثرات سندھ کا رخ کریں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 سے 25 جولائی کے درمیان تھر پارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ میر پور خاص میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔24 تا 26 جولائی کراچی، حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ، شہید بے نظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، خیر پور، دادو، جامشورو، ٹنڈو الہ یار اور قمبر شہداد کوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تیز بارش سے ندی نالے بھی بپھر گئے، چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ مون سون رنگ دکھانے لگا۔ ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل آباد، نارووال، جھنگ، چنیوٹ میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ چناب نگر، سانگلہ ہل، پنڈی بھٹیاں میں جھل تھل ایک ہوگیا،

بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔عیسیٰ خیل میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، نالہ بھپر گیا۔ طغیانی سے متعدد شہروں کے راستے بند ہوگئے۔ سیکڑوں ایکڑ پر فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پنڈدادن خان میں مسلسل موسلا دھار بارش سے برساتی نالے بپھر گئے۔ طغیانی کے باعث غریب وال روال روڈ کئی جگہوں سے بہہ گئی،

مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔میانوالی میں بارش سے چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ بارشوں اور طغیانی سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے، مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…