بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

نازیبا ویڈیوبنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار عثمان مرزا سمیت چار ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ میاں اظہر ندیم کی عدالت نے ایف الیون میں نازیبا ویڈیوبنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار عثمان مرزا وغیرہ چار ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ایف الیون میں نازیبا ویڈیوبنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار عثمان مرزا وغیرہ چاروں ملزمان کو اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج میاں اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران پولیس نے عثمان مرزا،ادراس قیوم بٹ، فرحان اور عطاء الرحمن کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا،اس موقع پر متاثرہ لڑکی اور لڑکے کی جانب سے حسن جاوید ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت پولیس اور سرکاری وکیل ساجد چیمہ کی طرف سے ملزمان کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی گئی، سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزم ادارس قیوم بٹ تھانہ آئی نائن کے ایک مقدمہ میں بھی گرفتارہے جس میں اس پر جم کے مالک اور اس کی اہلیہ پر تشدد کا الزام ہے اور اس کے ساتھی دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے،ملزم کو اس کیس میں بھی جیل بھیجا جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو جوڈیشل پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے30جولائی کو ملزمان دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔بعدازاں ملزمان کو عدالت سے واپس لے جاتے ہوئے عدالت کے باہر موجود اہل خانہ سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزانے کہاکہ پریشان نہیں ہونا سب بہترہوگا،اللہ تعالی خیر کرے گا سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ میاں اظہر ندیم کی عدالت نے ایف الیون میں نازیبا ویڈیوبنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار عثمان مرزا وغیرہ چار ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ایف الیون میں نازیبا ویڈیوبنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار عثمان مرزا وغیرہ چاروں ملزمان کو اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج میاں اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…