ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی، انتہائی شرمناک واقعہ

datetime 20  جولائی  2021 |

پتوکی(آن لائن)قصور کے شہر پتوکی میں رات گئے ڈاکو ؤں نے دورانِ واردات شوہر کے سامنے اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق میاں بیوی عید کی شاپنگ کے بعد پتوکی کے میگا روڈ پر جمشیر اڈا کے قریب پہنچے تو ڈاکو ؤں نے انہیں روک لیا۔جمشیر اڈا کے قریب رات گئے

ڈاکو ؤں نے دورانِ واردات شوہر کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈی پی او قصور کے مطابق پتوکی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دورانِ ڈکیتی زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، رات سے آر پی او انعام وحید اور میں خود کیس کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں۔ڈی پی او قصور نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کرائم سین اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اماخیل میں واقع شاہ نور کلی کے قریب ڈاکووں اور مقامی لوگوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ٹانک کے نواحی گاؤں اماخیل میں ڈاکووں نے متعدد افراد اور پٹرول پمپ کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر مقامی لوگوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔ مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں اور مقامی لوگوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…