اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد کا شادی کے خواہش مند جوڑوں کیلئے بڑی گرانٹ کا اعلان

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے ولی محمد بن سلمان نے اپنے سماجی اور معاشی پروگرام سند کے تحت شادی کے خواہش مند جوڑوں کے لیے37 لاکھ 40 ہزار ریال بطور

’’شادی گرانٹ‘‘ مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں ولی عہد کے کم آمدنی والے طبقے کے لیے سماجی، تعلیمی اور معاشی پروگرام ’’سند محمد بن سلمان‘‘ کے تحت مالی امداد اور پروجیکٹس کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔رواں برس ولی عہد کی خصوصی ہدایت پر اپنا گھر بسانے کے خواہش مند ایسے جوڑوں کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے جو اخراجات برداشت نہیں کرسکتے یا کورونا وبا کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں۔سند پروگرام کے تحت محمد بن سلمان نے ایسے 200 جوڑوں کے لیے 37 لاکھ 40 ہزار ریال کی رقم مختص کی ہے جو پاکستانی روپوں میں 60 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ اس رقم سے جوڑوں کی شادی کے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ’’سند محمد بن سلمان‘‘ پروگرام کا آغاز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر 2018 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کے تعلیمی اور شادی کے اخراجات میں مدد دینا تھی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…