ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

افغان سفیر کی بیٹی کو لے جانے والے ڈرائیورز کو میڈیا کے سامنے لانے کا فیصلہ

datetime 20  جولائی  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)و زیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان کے دشمنوں کے ایجنڈے پرکھیل رہی ہیں، مریم کیوں نہیں کہہ رہیں، پاکستان کی سلامتی کیخلاف بھارت نے ڈرامہ رچایا،

مریم کی جانب سے مجھ پر 4 بے گنا ڈرائیوز کو جیل میں ڈالنے کا الزام بے بنیاد ہے،مریم نواز نے جو کہا میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، وزیر داخلہ نے ا فغان سفیر کی بیٹی کو لے جانے والے چاروں ڈرائیورز کو میڈیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عالمی سطح پرپاکستان کیخلاف ایسے حالات پیداکیے جارہے ہیں، پاکستان کے بجائے یہ حملہ آوروں کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز جو صورتحال پیداکرناچاہتی ہیں اس میں ناکام ہوں گی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ جومرضی کرلیں،25جولائی کوپی ٹی آئی آزادکشمیرمیں حکومت بنائے گی،یہ ہارے ہوئے لوگ ہیں،ہارنے پر رونا دھونا کریں گے،پہلے نمبر پرتحریک انصاف،دوسرے پر پیپلزپارٹی جبکہ ن لیگ کو کشمیر انتخابات میں تیسرے نمبر پر دیکھ رہاہوں۔افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر شیخ رشید نے کہا کہ تحقیقات ہماری ذمہ داری تھی جوہم نے مکمل کرلی ہیں، معاملے میں شامل چاروں گاڑیاں ہماری تحویل میں ہیں، گاڑیوں کے ڈرائیورز سے تفتیش مکمل کرلی ہے،ضرورت پڑی تو چاروں ڈرائیور میڈیا کے سامنے لائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…