پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اس قیمت کا اطلاق ہر صورت یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کے ڈیٹا شئیرنگ کے حوالے سے قانون کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اس قیمت کا اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حواے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار؛ مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میںچینی کی قیمت میں خاطر خوا کمی کو یقینی بنانے کے لیے 30نومبر 2021تک سیل ٹیکس کے نفاذ کو واپس ایکس مل قیمت پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ وزارت صنعت اور وزارت خزانہ کومستقبل کی چینی کی ضروریات کا تعین اور درآمد کے حوالے سے ضرورت کا جائزہ لیں گی۔وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اس قیمت کا اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تعین شدہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاگیاجبکہ خوردنی تیل کی مناسب قیمتوں کے تعین کے حوالے سے نظام تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔ وزیرِ اعظم نے اشیائے ضروریہ کے ڈیٹا شئیرنگ کے حوالے سے قانون کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…