اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب کا مغربی شہر شدید گرمی میں سیاحوں کی جنت بن گیا

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع تنومہ شہر کو موسم گرما میں سیاحوں کی جنت کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ مقامی سطح پر تنومہ کے بارے میں ایک قول مشہور ہے کہ تنومہ کے بارے میں دل پر کوئی ملامت نہیں مشہور ہے۔ اس شہر کی ٹھنڈی ہوا ہرطرف سبزہ،

آبشاریں، پہاڑچوٹیوں پر چھائے بادل ملک کے گرم علاقوں میں بسنے والوں کو گرمیوں میں وقت گذرانے کے لیے بہترین موسم فراہم کرتے ہیں۔تنومہ شہر جبال سروات کی پہاڑی چوٹیوں پر واقع ہے۔ یہ شہراپنے قدرتی پرکشش اور طلسماتی سحر کی بدولت سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سیاحتی گائیڈ فید آل مقبل نے کہا کہ تنومہ گورنری عسیر کے علاقے کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ ابھا اور تنوما میں فاصلہ 125 کلو میٹر ہے۔ اس شہر کی سطح سمندر سے بلندی 2400 میٹر ہے۔ یہاں پر سال بھر بارشیں ہوتی رہتی ہیں مگر موسم گرما میں ہونے والی بارشیں سیاحوں کے لیے پرکشش موسم ثابت ہوتی ہیں۔تنومہ شہر ایک زرعی علاقہ ہے جس کی وادیوں میں کئی طرح کی فصلیں ، سبزیاں اور موسمی پھل کاشت کیے جاتے ہیں۔ اس علاقے میں آب پاشی کا نظام نہیں تاہم وافر مقدار میں ہونے والی بارسشوں کے باعث یہ علاقہ ہمیشہ سرسبز اور شاداب رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…